دوائیوں کے بغیر بلڈ پریشر کم کرنے کا آسان اور قدرتی نسخہ

ہائی بلڈ پریشر کو طبی ماہرین عام طور پر خاموش قاتل کہتے ہیں کیونکہ یہ بغیر کسی واضح علامات کے دل، دماغ، گردے اور خون کی نالیوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

دنیا بھر میں لاکھوں افراد روزانہ دوائیں استعمال کر رہے ہیں تاکہ اس پر قابو پایا جا سکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دوائیوں کے ساتھ ساتھ طرزِ زندگی میں تبدیلی بھی ہائی بلڈ پریشر کے مؤثر کنٹرول میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

تحقیقاتی نتائج کے مطابق باقاعدہ ورزش اور وٹامن سی کا استعمال بلڈ پریشر کو مؤثر طریقے سے کم کر سکتا ہے اور جسم میں سوزش اور دیگر اندرونی نقصانات کو بھی کم کرتا ہے۔

طبی ماہرین نے بتایا کہ ورزش، چاہے ہلکی ہو یا درمیانی شدت کی، خون کی نالیوں کو آرام دیتی ہے، خون کی روانی بہتر کرتی ہے اور ذہنی تناؤ کم کرتی ہے۔

یہ وزن کو کنٹرول میں رکھنے میں بھی مددگار ہے، جو ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کو کم کرنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔

وٹامن سی ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو خون کی نالیوں کے اندرونی نقصان کو کم کرتا ہے اور نیٹرک آکسائیڈ کی پیداوار بڑھاتا ہے، جس سے نالیاں کشادہ ہوتی ہیں اور بلڈ پریشر نیچے آتا ہے۔

ماہرین نے واضح کیا کہ اگرچہ دوائیوں کا استعمال ضروری ہو سکتا ہے، لیکن صرف دوائیوں پر انحصار کرنا کافی نہیں ہے۔ ورزش اور متوازن غذائیت کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنانے سے ہائی بلڈ پریشر پر بہتر اور دیرپا قابو پایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہارٹ اٹیک کے ابتدائی اشارے، کبھی بھی نظر انداز نہ کریں

دوسری جانب ہارٹ اٹیک دنیا بھر میں ایک اہم صحت کا مسئلہ ہے، اور ہر سال لاکھوں افراد اس کا شکار ہوتے ہیں۔

خوش قسمتی سے دل کے دورے کی ابتدائی علامات اکثر پہلے ہی ظاہر ہو جاتی ہیں، اور اگر انہیں بروقت پہچان لیا جائے تو دل کو شدید نقصان پہنچنے سے پہلے علاج ممکن ہو سکتا ہے۔

ماہرینِ کارڈیالوجسٹ کے مطابق دل کے دورے کی ابتدائی علامات کو نظر انداز کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ابتدائی شناخت کے ذریعے فوری علاج ممکن ہے، جو زیادہ شدید دل کے دورے سے بچا سکتا ہے۔

دل کے دورے کی عام ابتدائی علامات

ابتدائی علامات ہر فرد میں مختلف ہو سکتی ہیں اور چند دنوں یا ہفتوں کے دوران شدت اختیار کر سکتی ہیں:

سینے میں بھاری پن یا دباؤ
ایک یا دونوں بازوؤں میں درد یا بے آرامی

جبڑے میں درد

مزید خبر کے لئے لنک پر کلک کریں۔ شکریہ

Scroll to Top