ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،پاک بھارت میچ کے حوالے سے بڑی پیش رفت

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 15 فروری کو شیڈول کے مطابق میدان میں اتریں گی تاہم پاکستان کی جانب سے آئی سی سی میں منوائی گئی شرائط کے تحت میچ کھیلا جائے گا۔

نجی ٹی وی کےمطابق ذرائع نے بتایا ہےکہ پاکستان نے آئی سی سی میں بنگلادیش کے مقدمے کو بھی بھرپور انداز میں اجاگر کیا اور اپنے موقف میں کامیابی حاصل کی۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کوششوں کو سراہا اورساتھ ہی انہوں نے بھی پاکستان سے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل فرنچائزملتان ریکارڈ قیمت پر فروخت

سری لنکن صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کو سری لنکا میں منعقدہ پاک بھارت میچ کھیلنا چاہیے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خطرات کے باوجود سری لنکن کرکٹ کی حمایت جاری رکھی اور اپنے دیرینہ تعلقات کو ہر چیز پر فوقیت دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر کے جذبات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مشکل ادوار کے دوران سری لنکا نے بھرپور ساتھ دیا اور کرکٹ سرگرمیوں کو جاری رکھا۔ انہوں نے حال ہی میں سری لنکن ٹیم کے پاکستان کے دورے کو منسوخ نہ کرنے کے فیصلے کو ناقابل فراموش اقدام قرار دیا۔

Scroll to Top