خیبرپختونخوا حکومت نے روزگار کےلیے بیرون ملک جانے والے افراد پر بڑی شرط عائدکردی

بین الاقوامی سفر کرنے والے مسافروں کے لیے گردن توڑ بخار (میننجائٹس) کی ویکسین لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے صوبے کے تمام اضلاع کے ہیلتھ افسران کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ بین الاقوامی ہیلتھ ریگولیشن 2005 کے مطابق مخصوص ممالک جانے والے مسافروں پر یہ ویکسین لگانا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد کی عدالت کا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے متعلق بڑا حکم

محکمہ کے مطابق، بیرونِ ملک روانگی سے قبل میننجائٹس ویکسین نہ لگوانے والے مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ مسافروں کو ویکسین سرٹیفکیٹ فوری طور پر فراہم کریں۔

ویکسین سرٹیفکیٹ میں ویکسین کی کمپنی، بیچ نمبر اور ایکسپائری تاریخ شامل ہونا لازمی ہوگی، جبکہ ویکسین کا انتظام مسافر کی ذاتی ذمہ داری ہے۔

Scroll to Top