بنگلہ دیش میں عام انتخابات، ووٹنگ کا وقت ختم، کون سی سیاسی جماعت سرپرائز دے گی؟

بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل آج شام ساڑھے چار بجے تک مکمل ہو گیا۔

 ملک بھر میں 12 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ووٹرز نے 300 ارکان پارلیمنٹ کے انتخاب کے لیے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

دن بھر پولنگ سٹیشنز کے باہر ووٹرز کی طویل قطاریں دیکھی گئیں اور نوجوانوں میں غیر معمولی جوش و خروش رہا۔

اس الیکشن میں 50 سیاسی جماعتوں نے حصہ لیا، جن میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی)، جماعت اسلامی، نیشنل سٹیزن پارٹی اور جاتیہ پارٹی سمیت دیگر جماعتیں شامل ہیں۔

300 ارکان پر مشتمل ایوان میں 299 نشستوں کے لیے انتخابات ہوئے ہیں اور اکثریت حاصل کرنے کے لیے 151 نشستیں درکار ہیں۔

سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے شفیق الرحمان مضبوط امیدوار کے طور پر میدان میں ہیں، اس انتخابات میں عوامی لیگ شامل نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ااسد قیصر کا نئے انتخابات اور غیر جانبدار الیکشن کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ

ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتظامات کے لیے فوج تعینات کی گئی تھی، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابات کے عمل کو شفاف، آزاد اور غیر جانبدار بنانے کے لیے تمام اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

Scroll to Top