ترلائی واقعہ :گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط

ترلائی واقعہ :گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو خط لکھ کر اسلام آباد کے علاقے ترلائی کی امام بارگاہ میں ہونے والے دھماکے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

گورنر نے اپنے مراسلے میں خودکش حملہ آور کو روکتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے نوجوان عون عباس کی غیر معمولی بہادری کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعظم سے سفارش کی ہے کہ شہید کو ان کی دلیری کے اعتراف میں بعد از شہادت صدارتی ایوارڈتمغہ شجاعت سے نوازا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : ضابط اخلاق کی خلاف ورزی پر افغان کرکٹر پر جرمانہ عائد

خط میں کہا گیا ہے کہ شہید عون عباس نے اپنی جان پر کھیل کر خودکش حملہ آور کو روک کر نہ صرف بہادری کی عظیم مثال قائم کی بلکہ امام بارگاہ میں موجود سینکڑوں قیمتی انسانی جانوں کو بھی محفوظ بنایا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عون عباس کی یہ بے مثال قربانی پوری قوم کے لیے باعث فخر اور انسانیت کے تحفظ کی ایک روشن علامت ہے، جس کی قدر کرنا ریاست کا فرض ہے۔

Scroll to Top