پاکستان اور بھارت کے درمیان کولمبو میں ہونے والا ہائی وولٹیج ٹی 20 ورلڈکپ میچ بارش کی نذر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
سری لنکا محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز کولمبو میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان 55 سے 60 فیصد تک ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 22 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔
میچ کا شیڈول کولمبو کے معروف آر پریما داسا سٹیڈیم میں ہے اور دوپہر 1:30 بجے سے شام 6:30 بجے تک بارش کا امکان میچ کے اوقات سے براہِ راست مطابقت رکھتا ہے۔
اگر میچ بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہو سکا تو ٹورنامنٹ کے موجودہ پوائنٹس سسٹم کے مطابق دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔
پاکستان ٹیم کو وارم اپ میچز کے دوران بھی غیر متوقع موسم کا سامنا کرنا پڑا تھا اور کولمبو کے برساتی موسم نے اس بڑے مقابلے پر بھی خطرات کے بادل منڈلا دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دے دی
شائقین دعا کر رہے ہیں کہ موسم خوشگوار رہے تاکہ دنیا بھر کے کرکٹ مداح اس سنسنی خیز میچ سے لطف اندوز ہو سکیں۔





