انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ میچ بھارت کے دارالحکومت دہلی میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اپنے ریکارڈ بہتر بنانے کے لیے میدان میں اتر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان کو اپنے ابتدائی دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ یو اے ای نے ایک میچ جیتا اور ایک میں ہار کا سامنا کیا ہے۔ دونوں ٹیمیں اس موقع پر اپنے حریف کو زیر کرنے اور پوائنٹس ٹیبل میں پوزیشن بہتر کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
یہ میچ شائقین کے لیے دلچسپی اور سنسنی سے بھرپور رہنے کی توقع ہے، کیونکہ دونوں ٹیمیں اپنی فارم میں بہتری لانے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔





