باجوڑ ،سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوںکا حملہ، 11 اہلکار شہید، 12 خوارج ہلاک

باجوڑ ،سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوںکا حملہ، 11 اہلکار شہید، 12 خوارج ہلاک

باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 11 بہادر اہلکار شہید اور 12 خوارج ہلاک ہوگئے۔ حملہ ناکام بنانے کے دوران ایک کمسن بچی بھی جان کی بازی ہار گئی جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 7 شہری زخمی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، 16 فروری 2026 کو باجوڑ کے ضلع میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ چیک پوسٹ پر بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج نے دہشت گردانہ حملہ کیا۔ خوارج کا تعلق دہشت گرد گروپ ’’فتنہ الخوارج‘‘ سے تھا

بیان میں کہا گیا کہ حملہ آوروں نے چیک پوسٹ کی سیکیورٹی توڑنے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز کے بروقت اور پیشہ ورانہ ردعمل نے ان کے عزائم کو ناکام بنا دیا۔ دشمن کی ناکامی پر انہوں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں انفراسٹرکچر شدید نقصان پہنچا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بہادر جوانوں نے اپنی جرات اور مہارت سے 12 خوارج کو ہلاک کیا، اور علاقے میں موجود کسی بھی بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس/سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قومی ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رکھیں گے، اور بہادر جوانوں اور معصوم شہریوں کی قربانیاں وطن کے دفاع کے عزم کو مزید مستحکم کرتی ہیں۔

Scroll to Top