خیبرپختونخوا کے محکمہ اوقاف: 12 ملازمین برطرف، بڑی وجہ سامنے آ گئی

پشاور: خیبرپختونخوا کے محکمہ اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور نے سمارٹ حاضری نظام کی خلاف ورزی کرنے پر 12 ملازمین کی خدمات فوری طور پر ختم کر دی ہیں۔

نجی ٹی وی رپورٹ ذرائع کے مطابق ملازمین نے سمارٹ اٹینڈنس پلیٹ فارم پر مقررہ وقت پر اپنی حاضری درج نہیں کی اور غیر حاضری اختیار کی، جس کے بعد انتظامیہ نے سخت کارروائی کی۔

فارغ کیے جانے والے ملازمین میں درج ذیل افراد شامل ہیں ،اسسٹنٹ ندا فاطمہ، خادمین، فرید اللہ، گل رحیم، محمد افتخار، محسن شاہ، صفی اللہ، عرفان اللہ، عبدالغفور، صدام اللہ، آئمہ کی اسامیوں پر تعینات، سید ابرار، راحت اللہ، محمد طیب

ان ملازمین کا تعلق مختلف اضلاع سے ہے اور تمام اقدامات دفتری قوانین اور محکمہ کے قواعد کے مطابق کیے گئے ہیں۔

محکمہ اوقاف کے حکام نے کہا کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں اہلکاروں کو سمارٹ اٹینڈنس پر رجسٹریشن کرنے کی واضح ہدایت دی گئی تھی۔ متعدد دفتری احکامات کے باوجود کچھ ملازمین نے ہدایات پر عمل نہیں کیا۔

محکمہ نے یہ اقدام حاضری کے نظام کو شفاف اور موثر بنانے کے لیے اٹھایا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سمارٹ اٹینڈنس پلیٹ فارم ملازمین کی ذمہ داری اور کارکردگی کی نگرانی کے لیے لازمی ہے، اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان،بنگلا دیش تعلقات میں نیا باب: احسن اقبال کی ملاقات میں اہم پیش رفت

محکمہ کا کہنا ہے کہ برطرفی کا مقصد صرف ملازمین کی تعلیمی یا مذہبی خدمات کو متاثر کرنا نہیں، بلکہ محکمہ کے اندر کارکردگی اور نظم و ضبط کو یقینی بنانا ہے تاکہ عوام کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔

یہ اقدام محکمہ اوقاف کی جانب سے ڈیجیٹل حاضری نظام کی مکمل پابندی کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے اور مستقبل میں بھی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

Scroll to Top