کاشف الدین سید
خیبر پختو نخوا حکومت نے پشاور سمیت صوبے کے ، صوبے کے آٹھوں تعلیمی بورڈوں کے زیر اہتمام میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں شفافیت اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنانے کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے جوائنٹ انسپکٹریٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔
نئے نظام کے تحت اساتذہ کو بطور ما نیٹر تعینات کرنے کی سابق پریکٹس ختم کر دی گئی ہے پرائمری اور مڈل کے سرکاری اساتذہ امتحانات میں بطور ان میں بطور انو جلیٹر ڈیوٹی انجام نہیں دینگے البتہ ایس ایس ٹی اور الیس ایس اساتذہ سپر نٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔
نئی پالیسی کے تحت نگرانی کا عمل ایک مشترکہ انسپکٹریٹ کے ذریعے انجام دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں مزید 9 مہاجر کیمپس خالی کرانے کا فیصلہ
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے ذرائع کے مطابق امتحانی مراکز کی نگرانی کے لیے اساتذہ کو بطور انسپکٹر یا مانیٹر ڈیوٹی نہیں دی جائے گی۔ اس کے بجائے ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے تحت قائم جوائنٹ انسپکٹریٹ نگرانی کے تمام امور کی ذمہ داری سنبھالے گا تاکہ امتحانی نظام میں شفافیت، غیر جانبداری اور احتساب کو فروغ دیا جا سکے ۔
حکام کے مطابق مشترکہ انسپکٹریٹ میں ڈسٹرکٹ کمپلینٹ مانیٹرنگ آفیسر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ، اسکول لیڈرز ، ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور دیگر متعلقہ افسران شامل ہونگے۔
یہ افسران امتحانی مراکز کے اچانک دورے کریں گے اور نقل کی روک تھام، عملے کی حاضری ، سکیورٹی انتظامات اور امتحانی قواعد پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گے ای ایم اے کے تحت ایگزام ایکشن رپورٹس مرکزی ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کی جائیں گی جہاں سے اعلیٰ حکام کو براہ راست نگرانی اور بروقت فیصلوں میں سے میں سہولت ملے گی۔





