سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور تین دن کے دوران فی تولہ سونا 17 ہزار 500 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔
آج سونے کے نرخ میں 7 ہزار 100 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ قیمت 5 لاکھ 33 ہزار 562 روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام سونے کے نرخ بھی 6 ہزار 87 روپے بڑھ گئے ہیں، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 443 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد فی اونس سونا 5,108 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ملک میں چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے، اور 374 روپے اضافے کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 8,948 روپے ہو گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے اور ملکی ڈیمانڈ کے اثرات سے مقامی مارکیٹ پر واضح اثر پڑ رہا ہے، جس کے باعث سونے اور چاندی دونوں کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔





