ٹرکوں پر ’’پیراں دے پیر، سید عاصم منیر‘‘ کے نعرے درج،عوام کا فیلڈ مارشل سے انوکھا اظہار محبت

عوام کی جانب سے چیف آف ڈیفنس فورسز،چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اظہارِ محبت کے لیے آئے روز نت نئے انداز اپنائے جا رہے ہیں۔

شہریوں نے ٹرکوں پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تصاویر بنوا کر اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹرک آرٹ سے وابستہ پینٹرز کو ایک کے بعد ایک بڑے آرڈرز موصول ہو رہے ہیں، جس کے باعث ان کے کام میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مختلف ٹرکوں پر فیلڈ مارشل کی تصاویر نمایاں اور منفرد انداز میں بنوائی جا رہی ہیں۔

اس رجحان کو عوامی محبت کی علامت قرار دیا جا رہا ہےجبکہ شہری فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے لیے دعاؤں کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔

Scroll to Top