خیبر پختونخوا پولیس میں تبادلے اور تعیناتیاں، نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوامیں پولیس افسران کے اہم تبادلے اور تعیناتیاں کی گئی ہیں جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) پشاور کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 18 کے افسر فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) رفعت اللہ خان کا چارسدہ سے تبادلہ کر کے انہیں نیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ہنگو تعینات کر دیا گیا ہے۔

اس طرح سابق ڈی پی او ہنگو طارق حبیب کا تبادلہ کر کے انہیں اے آئی جی ہیومن رائٹس اینڈ جینڈر ایکویلٹی خیبر پختونخوا کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حیات آباد انڈر پاس کی افتتاحی تقریب میں شدید بدانتظامی،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بغیر افتتاح کیے روانہ

سی پی او کی جانب سے دونوں افسران کو فوری طور پر اپنے نئے عہدوں کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Scroll to Top