شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ علیمہ خان بیرسٹر گوہر کو ہٹا کر پی ٹی آئی کی سربراہ بننا چاہتی ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ علیمہ خان پارٹی میں فیصلوں کو ویٹو کرتی ہیں اور بیرسٹر گوہر اور ڈاکٹر عاصم یوسف کو بھی ڈانٹا جا چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ علیمہ خان نے میرے خلاف سوشل میڈیا بریگیڈ کو متحرک کیا ہے، وہ عدالت جانا چاہیں تو جا سکتی ہیں۔
شیر افضل مروت نے سہیل آفریدی پر ڈس کوالیفکیشن کی تلوار لٹکنے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ وہ چند ہفتوں کے مہمان ہیں۔
پی ٹی آئی کے اندر اختیار اور بیانیے کی جنگ نمایاں ہو گئی ہے، اس دوران بانی پی ٹی آئی کے چیک اپ کے لیے غیر جانبدار میڈیکل بورڈ کی تشکیل پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے۔
شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ حکومت کو خدشہ ہے کہ عمران خان کے میڈیکل رپورٹ سیاسی بیان میں نہ بدل جائے۔
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے حوالے سے اہم انکشافات کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت کا علیمہ خان کےمتعلق نیا بیان سامنے آگیا
انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور علیمہ خان کے تعلقات اچھے ہیں اور مریم نواز نے علیمہ خان کے بیٹوں کی رہائی میں کلیدی کردار ادا کیا، ملاقات کے سلسلے میں علیمہ خان مری بھی گئی تھیں۔
شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ علیمہ خان کے بیٹوں کے ٹرائل سول عدالت میں ہوئے اور پنجاب حکومت نے ان کی ضمانت کے خلاف کوئی درخواست دائر نہیں کی۔ ان کے جیل میں رہنے کے دوران کھانے اور دیگر سہولیات فراہم کی گئیں اور یہ سب کچھ پی ٹی آئی کے ایک عہدیدار کے کردار کی وجہ سے ممکن ہوا۔





