شیر افضل مروت کا علیمہ خان کےمتعلق نیا بیان سامنے آگیا

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ علیمہ خان نے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ علیمہ خان نے میرے خلاف سوشل میڈیا بریگیڈ کو متحرک کیا،وہ میرے خلاف عدالت جانا چاہیں توجا سکتی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ علیمہ خان نے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ علیمہ خان پارٹی کے لوگوں کو نوکر سمجھتی ہیں، علی امین گنڈا پور کی پارٹی میں پوزیشن مضبوط ہے۔

شیرافضل مروت نے کہا کہ میں اپنی ساری کشتیاں جلا چکا ہوں،علی امین گنڈا پور جادوگر تو نہیں تھے کہ بانی کو جیل سےنکال لیتے، اُن کے خلاف تین ماہ سےسازش ہو رہی تھی، بشریٰ بی بی اور مراد سعید نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بنایا،علیمہ خان سہیل آفریدی سے بھی ناراض ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہےسہیل آفریدی چند ہفتوں کےمہمان ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر ڈس کوالیفائی کیشن کی تلوار لٹک رہی ہے، ایک دو اور لیگل معاملات بھی ہے۔

Scroll to Top