افغان صوبہ ننگرہار،پکتیکااورخوست میں فتنہ الخوارج کےٹھکانوں پرسٹرائیک، 80سےزائدخارجی ہلاک

پاکستان کی انٹیلیجنس ایجنسیز نے کل رات ایک اہم کارروائی کے دوران افغانستان کے تین صوبوں ننگرہار، پکتیکا اور خوست میں فتنہ الخوارج اور تحریک طالبان پاکستان کے سات دہشت گرد مراکز تباہ کر دیے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں 80 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ مزید ہلاکتوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ کارروائی مصدقہ انٹیلیجنس کی بنیاد پر کی گئی تھی اور افغان صوبوں میں موجود دہشت گرد ٹھکانوں کو مکمل طور پر نشانہ بنایا گیا۔

تباہ شدہ مراکز میں نیا مرکز نمبر 1 اور 2، خارجی مولوی عباس، خارجی اسلام، خارجی ابراہیم، خارجی ملا رہبر اور خارجی مخلص یار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا ایک اور تیجس لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

 ابتدائی رپورٹس کے مطابق ان مراکز میں فتنہ الخوارج کی آپریشنل سطح کی قیادت بھی ہلاک ہو چکی ہے اور متعدد دیگر دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔

Scroll to Top