پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متوقع لانگ مارچ پرمردان کے شہریوں کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے جہاں عوام نے سیاسی انتشار اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے امن و امان اور مہنگائی پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
مردان کے شہریوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے جہاں ہر سیاسی جماعت کو پرامن احتجاج کا پورا حق حاصل ہے، لیکن احتجاج کے نام پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا اور عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنا کسی صورت درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے احتجاج سے ملک میں صرف انتشار اور بدامنی پھیلتی ہے جس سے عام شہری شدید پریشان ہوتے ہیں۔
ایک شہری نےصوبائی قیادت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے مجوزہ لانگ مارچ اور احتجاج کو منسوخ کرے اور اس کے بجائے خیبر پختونخوا میں بدامنی، امن و امان کی خراب صورتحال اور عوام کو درپیش مہنگائی کے مسائل پر توجہ مرکوز کرے۔
یہ بھی پڑھیں : شہریوں کو کاروبار کے نام پرکروڑوں کا چونالگانے والا سائبر کرائم گینگ بے نقاب
انہوں نے مزید کہا کہ اگر احتجاج کرنا ہی ہے تو وہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، پٹرول پر عائد لیوی، اضافی ٹیکسز اور مرکزی حکومت کے خلاف ہونا چاہیے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔





