پاکستان میں سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ، فی تولہ سونا 3,400 روپے مہنگا ہوگیا ۔
مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل چھٹے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 3,400 روپے مہنگا ہو کر 539,962 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2,915 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 462,930 روپے تک جا پہنچی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 34 ڈالر مہنگا ہو کر 5,172 ڈالر ہو گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے سبب عالمی و مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت بھی بڑھ گئی اور 192 روپے کے اضافے سے 9,286 روپے ہو گئی ہے۔
ماہرین نے سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا ہے کہ عالمی سیاسی و اقتصادی حالات کے پیش نظر سونے میں سرمایہ کاری محفوظ اور فائدہ مند رہ سکتی ہے۔





