لنڈی کوتل بارڈر پر کشیدگی، افغان طالبان کی فائرنگ کے بعد پاک فوج کی موثرجوابی کارروائی

ضلع خیبرمیں لنڈی کوتل کے مقام پر پاک افغان سرحد پر صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے جہاں افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے مورچوں کو نشانہ بنایا جس سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سرحد کے قریبی علاقوں وراغہ سر، مارو سر اور شاہ کوٹ سر پرسکیورٹی فورسز اور افغان طالبان کے مابین فائرنگ کا شدید تبادلہ جاری ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقوں میں دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی جا رہی ہیں جس کے باعث قریبی آبادیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔

Scroll to Top