عید الفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

عید الفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے شوال المکرم کا چاند نظر آنے کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی ہے جس کے مطابق ملک بھر میں عید الفطر 21 مارچ کو منائے جانے کا قوی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ شوال کا چاند 19 مارچ کو نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم 20 مارچ کو چاند کی رویت کے واضح امکانات موجود ہیں جس کے بعد عید الفطر 21 مارچ بروز ہفتہ ہونے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں رواں سال رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری سے ہوا تھا اور شعبان المعظم کی 29 تاریخ کو ماہ صیام کا چاند نظر آنے کے بعد ملک بھر میں روزوں کا آغاز ہوا تھا۔

Scroll to Top