اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زمین کے اندر اس کی گہرائی 114 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکشکا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد سمیت سوات، دیر بالا، کالام، باجوڑاور گردونواح میں اس شدت سے محسوس کیے گئے کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے فوری بعد بالائی علاقوں میں لوگ کھلے مقامات کی جانب دوڑ پڑے تاہم ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ اضلاع میں صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Scroll to Top