’’رہائی فورس‘‘ کا آئیڈیا کس کا ہے؟ شیر افضل مروت نے اصل کہانی بتا دی

’’رہائی فورس‘‘ کا آئیڈیا کس کا ہے؟ شیر افضل مروت نے اصل کہانی بتا دی

شیر افضل مروت کا اعلان’’رہائی فورس‘‘ پارٹی کا نہیں بلکہ بانی فیملی کا آئیڈیا، آئین میں سیاسی جماعتوں کے لیے فورس کی اجازت نہیں ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے واضح کیا ہے کہ ’’رہائی فورس‘‘ کا آئیڈیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارٹی کا نہیں بلکہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کے تحت کسی سیاسی جماعت کو ایسی فورس بنانے کی گنجائش موجود نہیں۔

شیر افضل مروت نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق تمام اقدامات چیئرمین بیرسٹر گوہر کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہ کر کیے گئے اور بیرسٹر گوہر نے وہی اقدامات کیے جو فیملی کی ہدایات کے مطابق تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے بیرسٹر گوہر سے وعدہ کیا ہے کہ رمضان کے دوران زیادہ بیان بازی نہیں کریں گے۔

شیر افضل مروت نے ’’رہائی فورس‘‘ کے حوالے سے کہا کہ یہ پارٹی کا منصوبہ نہیں بلکہ فیملی کا آئیڈیا ہے، اور نئی فورس بنانے کا مقصد دیگر پارٹی ڈھانچوں پر عدم اعتماد کا اظہار کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جب بھی کسی سیاسی جماعت نے ایسی فورس بنانے کی کوشش کی تو اسے ریاستی نقطہ نظر سے دیکھا گیا۔ ان کے مطابق’’رہائی فورس‘‘ کا اعلان صرف کارکنوں کو وقتی طور پر متحرک رکھنے کے لیے کیا گیا۔

خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے، رکن اسمبلی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور پر شدید تحفظات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علی امین وہ شخصیت ہیں جنہوں نے بغیر کسی احتجاج یا بیان کے استعفیٰ دیا اور سب کو ساتھ رکھ کر سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بنوایا۔ ماضی میں بھی ان کے اقدامات کی بدولت پارٹی نے فائدہ اٹھایا۔

شیر افضل مروت نے آخر میں کہا کہ پارٹی کے اندرونی معاملات اور فیصلوں پر اختلافات موجود ہیں، تاہم قیادت کو چاہیے کہ وہ ان مسائل کو سنجیدگی سے حل کرے تاکہ پارٹی میں ہم آہنگی برقرار رہے۔

Scroll to Top