افغان طالبان کی وزارت دفاع میں اندرونی لڑائی چھڑ گئی

افغان طالبان بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے اور افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کے اندر اندرونی لڑائی شروع ہو گئی ہے۔

افغانستان کے مقامی میڈیا کے مطابق — کابل میں پاکستان کے حالیہ فضائی حملوں کے بعد مبینہ طور پر افغان طالبان حکومت کی وزارت دفاع کی عمارت کے اندر اندرونی لڑائی چھڑ گئی ہے۔

افغان طالبان ملوث گروہوں اور ہلاکتوں کے بارے میں تفصیلات ابھی تک معلوم نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ افغانستان کی اشتعال انگیزی پر پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے اور ابھی تک 133 طالبان کو ہلاک کردیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے 133 خارجی ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے، جبکہ کابل، پکتیا اور قندھار میں دشمن کے دفاعی اہداف کو تباہ کیا گیا ہے۔ مزید ہلاکتوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آپریشن غضب للحق: 133 خارجی ہلاک، 200 زخمی، 27 پوسٹیں تباہ، 80 سے زائد ٹینکس اور ہیڈکوارٹرز بھی تباہ

آپریشن کے دوران افغان طالبان کی 27 پوسٹیں تباہ کی گئی ہیں اور 9 پوسٹوں پر پاک فوج نے قبضہ کر لیا ہے۔

علاوہ ازیں دشمن کے دو کور ہیڈکوارٹرز، تین بریگیڈ ہیڈکوارٹرز، دو ایمونیشن ڈپو، ایک لاجسٹک بیس، تین بٹالین ہیڈکوارٹرز، دو سیکٹر ہیڈکوارٹرزاور 80 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سیز تباہ کر دیے گئے ہیں۔

Scroll to Top