اسلام آباد: افغان طالبان کی طرف ست بارڈر پر اشتعال انگیزی کے بعد سکیورٹی فورسز نے ملک بھر میں مقیم غیر قانونی افغانیوں کیخلاف آپریشن شروع کردیا ہے اور راولپنڈی سے24 افغانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کارروائیاں رہائشی آبادیوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں، گرفتار افغانیوں کے پاس پاکستان میں قیام کے لیے مطلوبہ قانونی دستاویزات موجود نہیں تھیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحدی صورتحال کے تناظر میں ملک کے مختلف شہروں میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر چھاپہ مار کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : افغان طالبان کی بھیانک غلطی، سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے؛ بھارت کی پراکسی جارحیت کا منہ توڑ جواب، شکست دشمن کا مقدر،محسن نقوی و خواجہ آصف
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے پاس قیامِ پاکستان کے قانونی کاغذات موجود نہیں تھے، جس پر انہیں حراست میں لے کر جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے۔
سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رہے گی۔





