الحمدللہ: نہ کوئی چوکی قبضے میں آئی، نہ کوئی فوجی پکڑا گیا اور نہ کوئی جوان شہید ہوا، مشرف زیدی

اسلام آباد: ترجمان وزیر اعظم برائے بین الاقوامی میڈیا مشرف زیدی نے کہا ہے کہ آپریشن غضب للحق میں پاکستان نے افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

مشرف زیدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹس کو نشانہ بنایا اور دشمن کو شدید نقصان پہنچایا۔

ترجمان کے مطابق الحمدللہ پاکستانی چوکیوں پر قبضہ نہیں ہوا، نہ کوئی نقصان پہنچا اور نہ ہی کوئی پاکستانی فوجی شہید یا گرفتار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : پاک فوج کا افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور اور مؤثر منہ توڑ جواب، قندھار میں کور ہیڈکوارٹرز تباہ

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کے دعوے کسی حد تک ہندوستانی پراکسی کے مفروضات سے زیادہ نہیں ہیں۔

مشرف زیدی نے واضح کیا کہ پاکستان ہر جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہے اور مسلح افواج ملک کی سرحدی سالمیت اور قومی وقار کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہیں۔

Scroll to Top