رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا۔
رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد پاکستان میں کل یکم مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔
آج اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت کئی شہروں میں رمضان کا چاند نظر آیا۔
بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی کل پہلا روزہ ہوگا۔
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلس گزشتہ روز پشاور میں منعقد ہوا تھا۔ تاہم گزشتہ روز کسی بھی شہر سے چاند نظر آنے کی مستند شہادت موصول نہیں ہوئی تھی۔ جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اتوار کے روز پہلے روزے کا اعلان کیا تھا۔