ضلع خیبر کے لنڈی کوتل بازار کے مقامی عمائدین، مشران، کونسلرز اور تاجر برادری نے حالیہ پاک افغان سرحدی فائرنگ کے تناظر میں پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے تحصیل کمپاؤنڈ روڈ سے پریس کلب لنڈی کوتل تک ریلی کا انعقاد کیا۔
ریلی میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے جوان بھی موجود تھے، شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور کہا کہ اس مشکل گھڑی میں وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اور اس ضمن میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو بھی منہ توڑ جواب دیا تھا اور اب افغان رجیم کو بھی مل رہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
ذرائع کے مطابق اس ریلی کا مقصد مقامی سطح پر عوام اور تاجروں کی جانب سے پاک فوج کے عزم اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور عوام میں اتحاد و یکجہتی کے جذبات کو اجاگر کرنا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے افغان طالبان کی مبینہ بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور اور مؤثر انداز میں جواب دیتے ہوئے کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے مقابل افغانستان کے صوبہ پکتیا میں پانچ افغان پوسٹوں پر قبضہ کر کے وہاں پاکستان کا جھنڈا نصب کر دیا ہے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق قبضے میں آنے والی پوسٹوں میں دو شوال کے مقابل، دو انگور اڈہ کے مقابل اور ایک زرملان کے مقابل واقع ہے۔ کارروائی کے دوران پاک فوج نے انگور اڈہ کا افغان ٹرمینل بھی تباہ کر دیا۔
واضح رہے





