ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج سہ پہر 4 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج سہ پہر 04:00 بجے ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ پاک–افغان سرحدی صورتحال اور فوجی آپریشنز سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔

گزشتہ شب سے افواج پاکستان نے افغان طالبان کی مبینہ دراندازی اور بلااشتعال حملوں کے جواب میں بھرپور فوجی کارروائی کی ہے جس میں متعدد دشمن چوکیوں، ٹینکوں اور آرٹلری ہتھیاروں کو تباہ کرنے کے دعوے شامل ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جوان قبضہ شدہ چوکی اور گاڑیوں کے اوپر کھڑے ہو کر نعرے لگا رہے ہیں اور اپنی ذمہ داری کے ساتھ سرحدی دفاع میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کی پیش قدمی، 41‑A ریجمنٹ اور ایس ایس جی افغان چوکی پر پہنچ گئے، جوانوں کا زیر قبضہ گاڑی پر کھڑے ہو کر نعرے بلند

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی افغان طالبان کی بلااشتعال سرحدی دراندازی کے جواب میں کی گئی ہے, پاک فوج نے اس پیش قدمی کے دوران دشمن چوکیوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور متعدد سازوسامان پر قبضہ کیا۔

Scroll to Top