خیبر پختونخوا کے عوام نے افغان جارحیت کے خلاف پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ ہر بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں جب روس نے افغانستان پر حملہ کیا تھا تو پاکستان نے نہ صرف افغان عوام کا ساتھ دیا بلکہ لاکھوں مہاجرین کو اپنے سینے سے لگایا اور انہیں خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ سمیت قبائلی علاقوں میں پناہ دی۔
عوام کا ماننا ہے کہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوا ہے جسے شکست دینا ناممکن ہے اور پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
شہریوں نے افغان طالبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ افغان ہمارے پشتون بھائی ہیں اور انہیں چاہیے کہ وہ پشتون روایات کا پاس رکھتے ہوئے اس احسان کا خیال رکھیں جو پاکستان نے دہائیوں تک ان کی میزبانی کر کے کیا ہے۔
خیبر پختونخوا کے عوام نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دشمن کو ہر محاذ پر عبرتناک شکست دی جائے گی۔





