ایران مزید حملوں سے باز رہے،برطانوی وزیر اعظم نے خبردار کردیا

برطانوی وزیر اعظم کیر اسٹارمر نے ایران کو مزید حملوں سے باز رہنے کی ہدایت جار ی کرتے ہوئے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھانے سے گریز کرنے پر زور دیا ہے۔

کیر اسٹارمر ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملوں کے بعد جاری صورتحال پر جاری بیان میں واضح کیا کہ برطانیہ نے ان حملوں میں کوئی حصہ نہیں لیاتاہم ایران کے رویے کی سخت مذمت کی ہے اور مزید حملوں سے باز رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایران نے اب تک خطے میں بے ترتیب حملے کیے ہیں جس سے نہ صرف علاقے میں سلامتی اور استحکام خطرے میں پڑا ہے بلکہ عام شہریوں کی جانوں کو بھی شدید خطرہ لاحق ہے۔

انہوں نے کہاکہ برطانیہ اپنے شہریوں، مفادات اور اتحادیوں کی حفاظت کے لیے اپنی دفاعی صلاحیتیں مضبوط کر رہا ہے اور برطانوی طیارے اس وقت خطے میں تعینات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے دبئی برج خلیفہ کے قریب فائیو سٹار ہوٹل پر میزائل داغ دیا

انہوں نے ایران کی حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوںکا نشانہ بہت سے ممالک بنے جو اس تنازعے کا حصہ نہیں ہیں اور برطانیہ ان ممالک کے ساتھ مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت ہے کہ کشیدگی مزید نہ بڑھے اور مذاکراتی عمل کی طرف واپس جایا جائے۔

Scroll to Top