ایران نے دبئی برج خلیفہ کے قریب فائیو سٹار ہوٹل پر میزائل داغ دیا

ایران کی جانب سے دبئی میں برج خلیفہ کے قریب واقع ایک فائیو اسٹار ہوٹل پر میزائل داغ دیا گیا ہے جس کے بعد پورے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی کے مختلف علاقوں خصوصاً جمیرا پارک اور سٹی واک کے قریب زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جبکہ برشا اور جے وی سی کے نواحی علاقوں میں بھی شدید دھماکوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

ان دھماکوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دور دور تک ان کی آواز سنی گئی جس نے پورے دبئی شہر کو لرزا کر رکھ دیا ہے اور فی الحال ان علاقوں میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔

Scroll to Top