قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ابھی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ جذباتی ہو گا اور جب واپس جائیں گے تو پھر سوچ کر فیصلہ کریں گے۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں نمبر تین پر ان کا کھیل اچھا رہا لیکن ورلڈ کپ میں وہ اتنے بہتر نہیں کھیل سکے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ جذباتی ہوگا واپس جائیں گے تو پھر دیکھیں گے، ٹیم بننے کے وقت ہر کسی کے فیصلے اہم ہوتے ہیں۔
کپتان نے بابر اعظم کے ورلڈ کپ میں مختلف کردار کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کبھی وہ پہلے بیٹنگ کرتے کبھی بعد میں، اور ٹیم کو فخر زمان جیسے کھلاڑی کی ضرورت پڑتی۔
یہ بھی پڑھیں: شائقین کرکٹ کو خوشخبری: شاہین آفریدی نے نئی تاریخ رقم کر دی
سلمان علی آغا نےکہا کہ فخر زمان کی فارم ابتدائی طور پر اتنی اچھی نہیں تھی جبکہ خواجہ نافع ایک اچھی پروڈکٹ ہیں اور پاکستان ٹیم کا مستقبل ہو سکتے ہیں، حسن نواز اور باقی کھلاڑی بھی ٹیم کے پلان کا حصہ ہیں، اور وہ بھی آئندہ مواقع پر نظر آئیں گے۔





