جمائمہ گولڈ سمتھ کے بھائی زیک گولڈ سمتھ کھل کر اسرائیلی حملوں کے دفاع میں آگئے ہیں، زیک گولڈسمتھ نے اسرائیلی حملوں کا دفاع کرتے ہوئے فلسطینیوں پر شدید تنقید کی ہے۔
زیک گولڈسمتھ نے حالیہ اسرائیلی کارروائیوں کے دفاع میں کھل کر موقف اختیار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو ختم کرنے کی کوشش کا مطلب غزہ، مغربی کنارے اور تمام فلسطینیوں کے بھی ختم ہونے سے ہے۔
زیک گولڈسمتھ کا کہنا تھا کہ یہ لوگ فلسطینیوں کی پرواہ نہیں کرتے یا درحقیقت کسی کی بھی نہیں، ان کا واحد ہدف کسی بھی قیمت پر یہودیوں کو مارنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جارحیت کے خلاف بولنے پر پاکستان،چین اور روس کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ایرانی مندوب
زیک گولڈ سمتھ انہوں نے اس بیان میں اسرائیل کی حالیہ کارروائیوں کو جواز فراہم کیا اور فلسطینی تنظیموں پر سخت تنقید کی، جس سے تنازع مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔





