اسرائیلی اور بھارتی ہیکرز نے مبینہ طور پر پاکستانی نیوز چینل جیو نیوز کی براہِ راست ٹرانسمیشن کو ہیک کر کے افواجِ پاکستان مخالف مواد نشر کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق ہیکرز نے کچھ دیر کے لیے ٹرانسمیشن متاثر کی اور ٹی وی اسکرین پر ایک پوسٹر بھی آویزاں کیا، جس میں افواجِ پاکستان کے خلاف مواد شامل تھا۔ تاہم تکنیکی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نشریات بحال کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان مخالف پروپیگنڈا میں ملوث آئی ایم پی کے ترجمان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا
پاکستان کے سائبر دفاعی ماہرین نے اس واقعے کو سیکیورٹی کے حوالے سے تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی وی اور میڈیا ٹرانسمیشن کے تحفظ کے لیے مزید مؤثر اور سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔
پاکستان پر بڑا سائبر حملے میں اسرائیلی موساد اور بھارتی را کا ہاتھ ہے، پاکستان کی سب سے بڑی موبائل ایپ “تماشہ” کو بھی ہیک کر لیا گیا ہے





