امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر کیے گئے حالیہ حملے میں ان کا مقصد صرف درست اقدام کرنا تھا اور انہیں کسی چیز کے بارے میں فکرمندی نہیں ہے کیونکہ سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملہ نہ کیا ہوتا تو وہ دو ہفتوں کے اندر جوہری ہتھیار تیار کر لیتا، انہوں نے مزید کہا کہ حملے کے دوران ایران کے 48 رہنما مارے جا چکے ہیں۔
امریکی صدر نے اپنی گفتگو میں یہ بھی واضح کیا کہ ان کے اقدامات عالمی سکیورٹی اور امریکہ کے مفاد میں ہیں اور وہ کسی بھی فیصلے میں صرف درست اور ضروری اقدام کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی میزائل اسرائیلی رہائشی پلازہ سے ٹکرا گیا، بڑے پیمانے پر اسرائیلی ہلاک
امریکا اور اسرائیل نے ایران کے خلاف ایک اور بڑے فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جس میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے تک بمباری جاری رہے گی۔
ایرانی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے خلیجی ممالک میں بھی اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں خطے میں تناؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔





