اسلام آباد: دو غیر ملکی ایئرلائنز سلام ایئر اور فلائی ناس نے پاکستان کے لیے اپنا فضائی آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسقط کی سلام ایئر کی پرواز OV 507 مسافروں کو لے کر سیالکوٹ ایئرپورٹ پہنچی، جبکہ واپسی کی پرواز OV 508 سیالکوٹ سے مسقط کے لیے روانہ ہو گئی۔
سلام ایئر نے پاکستان کے لیے اپنے فضائی آپریشن بحیرۂ عرب کے روٹ کے ذریعے شروع کیے ہیں۔ تاہم فی الحال ایران، عراق، متحدہ عرب امارات اور کویت کے لیے سلام ایئر کی پروازیں معطل ہیں۔
اسی طرح مسقط سے کراچی کے لیے فلائی ناس کی پرواز بھی بحال ہو گئی ہے۔ مسقط سے کراچی آنے والی پرواز صبح 4 بجے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ ایران کی نئی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار، وائٹ ہاؤس کا بڑا اعلان
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی نجی ایئرلائن فلائی ناس کی پرواز 315 ریاض سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئی اور بحیرۂ عرب کے راستے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہو گئی۔
اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دونوں ایئرلائنز کے فضائی آپریشنز کی بحالی سے مسافروں کے لیے پاکستان کے مختلف شہروں کے ساتھ رابطے میں بہتری آئے گی اور فضائی سفر میں سہولت فراہم ہوگی۔





