آپریشن غضب للحق! جلال‌آباد میں طالبان کے ٹھکانوں پر پاک فوج کی کارروائی، ایمونیشن ڈپو اور ڈرون اسٹوریج سائٹ تباہ

آپریشن غضب للحق! جلال‌آباد میں طالبان کے ٹھکانوں پر پاک فوج کی کارروائی، ایمونیشن ڈپو اور ڈرون اسٹوریج سائٹ تباہ

افواجِ پاکستان کی جانب سے افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کے جواب میں آپریشن غضب للحق کے تحت مؤثر اور فیصلہ کن کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جلال‌آباد میں طالبان کے اہم ٹھکانوں، ایمونیشن ڈپو اور ڈرون اسٹوریج سائٹ کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ پاک افواج فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کی تنصیبات کو مؤثر انداز میں نشانہ بنا رہی ہیں تاکہ علاقے میں امن قائم کیا جا سکے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے بتایا کہ ہفتے کی صبح تک کی کارروائیوں میں 415 طالبان ہلاک اور 580 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ان کی 182 چیک پوسٹیں تباہ اور 31 پر پاک فوج نے قبضہ کر لیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اہداف کے حصول تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

پاک فوج کی ان کارروائیوں سے یہ پیغام واضح ہوتا ہے کہ افغان سرحد کے قریب بلااشتعال جارحیت کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اور ملک کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیے جائیں گے۔

Scroll to Top