سوات میں غیرت کے نام پر قتل، ملزمان گرفتار، تحقیقات جاری

سوات: سوات کے تھانہ کبل کی حدود میں گزشتہ روز غیرت کے نام پر ممانی مسماۃ (ج) کو قتل کرنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ یہ واقعہ سویگلی میں پیش آیا تھا، جس کے بعد تھانہ کبل میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ڈی پی او سوات ناصر محمود کے سخت نوٹس اور ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کی قیادت میں پولیس نے جدید ٹیکنیکل طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے تحقیقات کیں اور ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان میں عمر زیب ولد مانڑو، ساجد اللہ، اور شفیع اللہ پسران بخت زرین شامل ہیں، جو قتل کے واقعات میں شریک جرم تھے۔

یہ بھی پڑھیں کراچی سے سوات جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار، 8 افراد جاں بحق 15 زخمی

ایس ایچ او تھانہ کبل سہیل خان اور ان کی ٹیم نے اس کامیاب کارروائی کو انجام دیا، جس سے علاقے میں امن و امان کی فضا کو مزید مستحکم کرنے کی توقع ہے۔

پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Scroll to Top