الجزیرہ کی پاکستان مخالف ایک اور خبر بے نقاب،معافی کی ٹویٹ کر دی

عالمی نشریاتی ادارے الجزیرہ کی جانب سے پاکستان کے خلاف بے بنیاد خبر پھیلانے کی ایک اور کوشش ناکام ہو گئی ہے جس کے بعد ادارے کو عوامی سطح پر اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگنی پڑی۔

الجزیرہ نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے جس سے عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

تاہم حکومتِ پاکستان اور متعلقہ حکام کی جانب سے فوری تردید اور حقیقت سامنے آنے کے بعد الجزیرہ کو اپنا دعویٰ واپس لینا پڑا۔

الجزیرہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(ٹویٹر) پر ایک وضاحتی ٹویٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ “ہم نے پہلے رپورٹ کیا تھا کہ پاکستان نے عارضی طور پر اپنی فضائی حدود بند کر دی ہے جو کہ غلط تھا۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ فضائی حدود پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ادارے نے اس غلط بیانی پر تصحیح جاری کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ان کی سابقہ رپورٹنگ حقائق کے منافی تھی۔

Scroll to Top