ایبٹ آباد :وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیکا ایکٹ کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد آزادی صحافت یا رائے کے اظہار کو دبانا نہیں ہے، بلکہ جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلانے والوں کے خلاف اقدامات کرنا ہے۔
انہوں نے نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ آکوڑہ خٹک میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان میں امن قائم کرنے کے لئے افواج پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔ سردار محمد یوسف نے آئی ایم ایف کے پاکستان کے لیے بڑھتے ہوئے اعتماد کو بھی اجاگر کیا، اور مسلم لیگ ن اور اتحادی حکومت کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔