جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

Pakistan SCO Summit 2026

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے 11ویں میچ میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پوری ٹیم 179 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جو روٹ 37 اور جوفرا آرچر 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے جانسین اور ملڈر نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ مہاراج نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقا کی اننگز کا آغاز بھی مایوس کن رہا، تاہم وین ڈر ڈوسین اور ہینرچ کلاسن کی شاندار بیٹنگ نے ٹیم کو 30ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرنے میں مدد دی۔ ڈوسین 72 اور کلاسن 64 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

اس جیت کے ساتھ جنوبی افریقا گروپ بی میں پہلے نمبر پر آ گیا اور سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں، اور فیصلہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ کے بعد ہوگا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top