عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں، برینٹ خام تیل 83 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 83 ڈالر فی بیرل کی سطح تک پہنچ گئی، جو حالیہ عرصے میں نمایاں اضافہ ہے۔

دوسری جانب، ٹریڈنگ کے آغاز پر سونے کی قیمت میں بھی تقریباً 2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سونے کی فی اونس قیمت 88 ڈالر کے اضافے کے بعد 5176 ڈالر ہو گئی۔

عالمی مالیاتی مارکیٹس پر بھی اس کشیدگی کے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق، کورین اسٹاک ایکسچینج میں 6 فیصد جبکہ جاپان میں 3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ ایران پر حالیہ کشیدگی کے سبب توانائی اور قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے، اور سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

Scroll to Top