ایرانی فوج نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر کیے گئے حملوں کے بعد امریکیوں کی ہلاکت کی تعداد سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔ ایرانی فوج کے مطابق، ان حملوں میں 160 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، جبکہ ہلاک اور زخمی فوجیوں کی مجموعی تعداد 650 تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب، امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں تقریباً 2 ہزار اہداف پر حملے کیے گئے اور ایران کی آبدوز سمیت 17 بحری جہاز تباہ کر دیے گئے ہیں۔ امریکی کمانڈ کے مطابق خلیجِ عرب، ہرمز اور خلیجِ عمان میں اب کوئی بھی ایرانی بحری جہاز موجود نہیں ہے۔
قبل ازیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران میں “سب کچھ تباہ” کر دیا گیا ہے اور ایران کی فضائی، بحری اور بری فوج کی قیادت مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں یہ کشیدگی عالمی سطح پر توانائی کی مارکیٹ، تجارت اور سکیورٹی کے شعبوں پر اثر ڈال سکتی ہے، اور سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔





