قومی سلیکشن کمیٹی کی تشکیل نو، 2 سابق کپتانوں کی شمولیت

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے دو سابق کپتانوں مصباح الحق اور سرفراز احمد کو کمیٹی کا حصہ بنا دیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر سلیکشن کمیٹی کے اراکین کی فہرست اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے جس کے مطابق اب یہ دونوں سابق کھلاڑی ٹیم کی انتخاب کے عمل میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

سلیکشن کمیٹی کی نئی تشکیل کے بعد اب قومی سلیکشن کمیٹی مجموعی طور پر چار اراکین پر مشتمل ہوگئی ہے۔ کمیٹی میں عاقب جاوید اور اسد شفیق پہلے سے ہی اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور اب ان کے ساتھ مصباح الحق اور سرفراز احمد بھی ٹیم کے انتخاب کے عمل میں شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ یہ تبدیلیاں علیم ڈار کے تین روز قبل کمیٹی سے مستعفی ہونے کے بعد عمل میں لائی گئی ہیں ۔

Scroll to Top