انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پنک بال ٹیسٹ کو ایشز سیریز میں ممنوع قرار دے دیا

ایشز سیریز میں پنک بال ٹیسٹ ختم، آسٹریلیا اور انگلینڈ آئندہ ڈے نائٹ میچ نہیں کھیلیں گے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ ایشز سیریز میں اب پنک بال کا استعمال ممنوع ہوگا۔

ای سی بی کے مطابق ایشز جیسی تاریخی سیریز کو کسی ایسے تجرباتی میچ کی ضرورت نہیں ہے جو روایت یا معیار کو متاثر کرے۔

تاہم، ای سی بی نے بتایا کہ آئندہ سال ٹیسٹ کرکٹ کی 150 سالگرہ کے موقع پر میلبورن میں 11 سے 15 مارچ تک شیڈول میچ ڈے نائٹ فارمیٹ میں پنک بال کے ساتھ کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیپال کو شکست دے دی

دونوں ٹیموں کے درمیان پنک بال اور ڈے نائٹ فارمیٹ کا آخری ٹیسٹ ہوگا جس میں کرکٹ کے شائقین کو ایک منفرد تجربہ دیکھنے کو ملے گا۔

Scroll to Top