بھارتی ایئرفورس کا ایس یو 30 طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

بھارتی ایئرفورس نے آسام میں لاپتہ ہونے والے اپنے ایس یو 30 لڑاکا طیارے کے گرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

بھارتی ایئرفورس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایس یو طیارے میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

بھارتی ایئرفورس کا کہنا ہے کہ طیارہ سکواڈرن لیڈر انوج اور فلائٹ لیفٹیننٹ پرویش اڑا رہے تھے، جو حادثے کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

ایئرفورس حکام کے مطابق لڑاکا طیارہ گزشتہ روز ریاست آسام میں پرواز کے دوران لاپتہ ہوگیا تھا، جس کے بعد تلاش کا عمل شروع کیا گیا۔ بعد میں طیارے کے گرنے اور پائلٹس کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کا جدید طیارہSU 30 غائب ہو گیا

بھارتی ایئر فورس کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top