امریکی جریدے نے مودی کی اسرائیل نواز پالیسی کے منفی اثرات کا پوسٹ مارٹم کر دیا

امریکی جریدے ڈی سی جرنل نے مودی کی اسرائیل نواز پالیسی کے منفی اثرات کا پوسٹ مارٹم کر دیا۔

امریکی جریدہ ڈی سی جنرل نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودینریندر مودی کی اسرائیل نواز خارجہ پالیسی کے ممکنہ اثرات کا تجزیہ کرتے ہوئے خدشات ظاہر کیے ہیں کہ اس سے بھارت کے خلیجی ممالک میں مفادات متاثر ہو سکتے ہیں اور لاکھوں بھارتی کارکن خطرات سے دوچار ہو سکتے ہیں۔

جریدے کے مطابق مودی کا حالیہ دورہ اسرائیل محض سفارتی دورہ نہیں بلکہ ایران مخالف واضح سیاسی صف بندی کا حصہ ہے، جریدے نے کہا کہ مودی کی بنیامین نیتن یاہوبنیامین نیتن یاہو سے کھلی قربت نے بھارت کی متوازن خارجہ پالیسی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں اور ایران و خلیجی ممالک کے ساتھ بھارت کا توازن کمزور ہوا ہے۔

ڈی سی جرنل نے خبردار کیا کہ بھارت کو خلیجی ممالک میں اسرائیل نواز سیکیورٹی کیمپ کا حصہ سمجھا جانے لگا ہے جس سے خلیجی عوام میں بھارت کے بارے میں منفی تاثر بڑھ رہا ہے، یہ صورتحال بھارتی تارکین وطن کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتی ہے جنہیں ویزا، روزگار اور سماجی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ایئرفورس کا ایس یو 30 طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

جریدے کے مطابق ممکنہ کشیدگی بھارتی کارکنوں کی ترسیلات زر پر بھی اثر ڈال سکتی ہے اور بھارت کے ایران کے ساتھ اسٹریٹجک مفادات متاثر ہو سکتے ہیں۔ چابہار بندرگاہ منصوبہ بھی امریکی دباؤ میں خطرے کا شکار ہو گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Scroll to Top