تخت بھائی میں ٹریفک حادثہ، 16 سالہ طالبہ جاں بحق

تخت بھائی کے جھنڈے بازار میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 16 سالہ طالبہ جاں بحق ہو گئی۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈمپر گاڑی نے چنگچی کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں طالبہ شدید زخمی ہو گئی۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور بچی کو ہسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔

پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مقامی شہریوں نے سڑکوں پر حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور حکام سے اپیل کی ہے کہ حادثات سے بچاؤ کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے المناک واقعات روکے جا سکیں۔

Scroll to Top