وفاقی حکومت نے ملک میں مصنوعی قلت میں ملوث پٹرول پمپس فوری طور پر بند کر نے کا حکم جاری کردیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر، سپلائی چین اور ممکنہ قلت کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزارت پیٹرولیم نے اجلاس کو بتایا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ موجود ہے اور خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر ذخائر کی بروقت نگرانی کی جا رہی ہے۔
وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والے پٹرول پمپس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملوث پٹرول پمپس فوری بند کیے جائیں اور اوگرااوگرا ملوث پمپس کے لائسنس منسوخ کر کے قانونی کارروائی کرے۔
وزیراعظم نے وزیر پیٹرولیم کو صوبوں کا دورہ کر کے مشترکہ حکمت عملی بنانے اور عوام کو بلاتعطل پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے لیے منصوبہ بندی تیار کرنے کی ہدایت بھی دی۔
اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی نقل و حرکت کے لیے ریئل ٹائم ڈیٹا والا ڈیش بورڈ بنانے اور اس کے ذریعے صوبوں کے ساتھ ڈیٹا شیئر کر کے سپلائی کی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا
اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈاراسحاق ڈار سمیت وفاقی وزرا، اعلیٰ حکام، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریز بھی شریک ہوئے۔





