آپریشن غضب للحق، افغان طالبان کے 527 کارندے ہلاک، 755 سے زائد زخمی ہوگئے ،وزیر اطلاعات عطاتارڑ

آپریشن غضب للحق، افغان طالبان کے 527 کارندے ہلاک، 755 سے زائد زخمی ہوگئے ،وزیر اطلاعات عطاتارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن غضب للحق سے متعلق تازہ ترین تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہاکہ اب تک کی کارروائیوں میں افغان طالبان کے 527 کارندے ہلاک جبکہ 755 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز نے مؤثر حکمت عملی اپناتے ہوئے دشمن کی 237 چیک پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دیں، جبکہ 38 اہم ترین پوسٹوں پر قبضہ کرنے کے بعد انہیں ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے مزید بتایا کہ اس آپریشن کے دوران افغان طالبان کے عسکری ڈھانچے کو بھی شدید ضرب لگی ہے۔ اب تک 205 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز (توپ خانہ) تباہ کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ زمینی کارروائی کے ساتھ ساتھ پاک فضائیہ نے بھی درست نشانے لگاتے ہوئے افغانستان کے اندر مختلف علاقوں میں قائم 62 ٹھکانوں کو فضائی حملوں کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن ملکی سلامتی اور سرحدوں کے دفاع کے لیے پوری قوت کے ساتھ جاری ہے اور دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top